منہاج القرآن حیدرآباد کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب، 68 پاونڈ وزنی کیک کاٹا گیا

منہاج القرآن حیدرآباد کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 68 ویں سالگرہ کے موقع پر 68 پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا گیا۔ شیخ الاسلام کی سالگرہ پر منعقدہ تقریب میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم اور مربی گوشہ درود سید مشرف علی شاہ مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں تحریک حیدرآباد کے نو منتخب صدر صاحبزادہ سید مبشر شاہ نے بھی خصوصی شرکت کی جبکہ حیدرآباد سٹی سے امیر تحریک حیدرآباد یونس القادری، ناظم حیدرآباد جان محمد بروہی، کوآرڈینیٹر لوئر سندھ فوجی مشتاق قائمخانی، منہاج یوتھ لیگ کے کوارڈینیٹر حیدرآباد وقار یونس شامل نے بھی قائد ڈے تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر مہمانوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ پروگرام کے آخر میں کیک کاٹا گیا اور دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top