ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا منہاج القرآن کے رہنما علامہ رمضان قادری کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور (27 فروری 2019) امیر منہاج ایشیا پیسفیک کونسل (آسٹریلیا) علامہ محمد رمضان قادری کی والدہ اور علامہ محمد رضا قادری ڈائریکٹر اسلامک سنٹر MQI جنوبی کوریا کی دادی گزشتہ روز انتقال کر گئیں، قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے محمد رمضان قادری کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کی بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ،صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر فارن افیئر جی ایم ملک، ایڈیشنل ڈائریکٹر فارن افیئر محترمہ مدثرہ بلوچ نے محمد رمضان قادری کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ منہاج القرآن کی جملہ تنظیمات اور عہدیداران غم کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں، رہنماؤں نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top