سیالکوٹ میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی

مورخہ: 23 مارچ 2019ء

سیالکوٹ میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب

تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام ‏قرآنی اِنسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی 23 مارچ 2019ء کو جناح سٹیڈیم میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں منہاج القرآن سیالکوٹ کے قائدین، علماء و مشائخ اور مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگ بھی شریک ہوئے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 50 سالہ علمی جدوجہد کا نچوڑ ہے، جس سے امتِ مسلمہ نسل در نسل رہنمائی حاصل کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے کہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا عظیم کارنامہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے حصہ میں آیا۔

اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی خدمات کو سراہا۔ آخر میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تقریب میں شریک معزز شخصیات کو قرآنی انسائیکلوپیڈیا تحائف بھی دیئے۔ دعا کیساتھ پروگرام کا باقاعدہ اختتام ہوا۔

سیالکوٹ میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب

سیالکوٹ میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب

سیالکوٹ میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب

سیالکوٹ میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب

سیالکوٹ میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب

سیالکوٹ میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top