ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایت پر منہاج القرآن کے وفد کی مفتی تقی عثمانی سے ملاقات

مورخہ: 24 مارچ 2019ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر منہاج القرآن کے وفد میں دارلعلوم کراچی میں مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کی۔ وفد میں ڈاکٹر سجاد العزیز قادری، منہاج القرآن انٹر نیشنل یورپی یونین کے رہنماء نعیم چوہدری، منہاج القرآن کراچی کے رہنماء سید کاظم شاہ، زاہد چوہدری اور منیر احمد شامل تھے۔

وفد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جانب سے خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مفتی تقی عثمانی کو شیخ الاسلام کی جانب سے گلدستہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر قائدین نے شیخ الاسلام کی جانب سے مفتی تقی عثمانی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے گارڈز کیلئے دعائے مغفرت اور دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا۔

منہاج القرآن کے قائدین نے مفتی تقی عثمانی کے صاحبزادگان عمران عثمانی اور حسن عثمانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مفتی تقی عثمانی قوم کا سرمایہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں سمیت پوری انسانیت کو انسانیت کے دشمن درندوں سے بچائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top