او آئی سی کے اجلاس میں شریک نمائندگان کی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات

سعودی عرب کے شہر ریاض میں او آئی سی کانفرنس کے اختتامی سیشن کے بعد اجلاس میں شریک مختلف اسلامی ممالک کے نمائندگان نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کی۔ جن میں سعودی عرب، الجزائر، مراکش، بنگلہ دیش، افغانستان اور افریقہ کے وزراء، سفراء اور بین الاقوامی شہرت یافتہ جامعات کے سربراہان شامل تھے۔

اس موقع پر انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے او آئی سی اجلاس کے اختتامی سیشن کے خطاب کو سراہا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کام کی تعریف بھی کی۔ مختلف نمائندگان نے عالمی تناظر میں دہشت گردی کے خلاف شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی کاوش کو سنگ میل قرار دیا۔

ملاقات کے دوران شیخ الاسلام نے مختلف نمائندگان اور وفود کو اپنی تصانیف بطور تحفہ بھی پیش کیں۔ یہاں ڈاکٹر طاہرالقادری کی تصانیف بالخصوص دہشت گردی کیخلاف فتویٰ اور کاونٹر ٹیررازم پر تین نئی شائع ہونے والی کتب کو بھی بہت سراہا گیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top