تحریک منہاج القرآن ملکوال کے زیراہتمام قرآن کانفرنس

ملکوال قرآن کانفرنس

تحریک منہاج القرآن ملکوال ضلع منڈی بہاوالدین کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی کے سلسلہ میں ’’قرآن کانفرنس‘‘ 12 اپریل2019ء کو الحمد میرج ہال میں منعقد ہوئی، جس میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور ایم ایس ایم سینٹرل پنجاب کے صدر حافظ فرحان عزیز مہمان خصوصی تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خرم نواز گنڈا پور نے تحصیل ملکوال ضلع منڈی بہاؤالدین کے جملہ فورمز کو اس شاندار کانفرنس کے انعقاد پر مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا علمائے کرام، محقیقین کیلئے تو یقیناً اہم ہے لیکن اس تالیف کے مطالعہ سے نوجوانوں اور ہر مکتبہ فکر کے افراد کو بھی بڑی رہنمائی ملے گی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کی تالیف 8 جلدوں پر مشتمل قرآنی انسائیکلوپیڈیا 5 ہزار موضوعات کا احاطہ کرتا ہے۔ تحریک منہاج القرآن تجدید دین کا فریضہ انجام دے رہی ہے، قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے مطالعہ سے نوجوان نسل قرآن حکیم کے حیات آفریں پیغام سے قریب آئے۔

حافظ فرحان عزیز اور علامہ محمد احسان رضوی منہاجین نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔ باجی عظمیٰ قادری صدر منہاج ویمن لیگ تحصیل ملکوال محترمہ عظمیٰ قادری کی دختر ننھی فضہ حسن قادری نے اپنے مخصوص انداز میں تقریر کر کے شرکاء پر رقت طاری کر دی اور خوب داد سمیٹی۔

تقریب کےآخر میں تحصیل ملکوال بار کونسل کے سیکریٹری جانب محمد شفیق گوندل کو خرم نوازگنڈا پور نے شیخ الاسلام کی تصنیف ’’دہشت گردی کیخلاف فتویٰ‘‘ کا تحفہ پیش کیا۔ اس سے پہلے کانفرنس میں مہمانون کی آمد پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ کانفرنس کا اختتام دعا سے ہوا۔

تقریب کے ہال کے باہر قرانی انسائیکلو پیڈیا کا خصوصی سٹال لگایا گیا جبکہ ممبر شپ اور منہاج سوشل میڈیا ٹیم نے بھی اپنے کیمپ لگائے۔

رپورٹ: عارف محمود و منہاج سوشل میڈیا ٹیم ملکوال

ملکوال قرآن کانفرنس

ملکوال قرآن کانفرنس

ملکوال قرآن کانفرنس

ملکوال قرآن کانفرنس

ملکوال قرآن کانفرنس

ملکوال قرآن کانفرنس

ملکوال قرآن کانفرنس

ملکوال قرآن کانفرنس

ملکوال قرآن کانفرنس

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top