قرآن و سنت کی تعلیم دینا دینی و ملی فریضہ ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین

منہاج القرآن کے آن لائن قرآن کورسز سے دنیا کے 40 ملکوں کے بچے مستفید ہورہے ہیں
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے عہدیداروں کی چیئرمین سپریم کونسل کو بریفنگ

Dr Hassan Mohi ud Din Qadri

لاہور (28 اپریل 2019) منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ منہاج القرآن کے ای لرننگ اور آن لائن قرآن کورسز فار میل اینڈ فی میل پروگرام کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جائے، دنیا بھر میں آباد مسلمان خاندان اپنے بچوں کو قرآن و سنت کی تعلیم دلوانا چاہتے ہیں، ہر خاندان تک یہ سہولت پہنچانا ہماری دینی و ملی ذمہ داری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے ای لرننگ قرآن کورسز پروگرام کے حوالے سے بریفنگ کے موقع پر کیا۔

چیئرمین سپریم کونسل کو کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر خان محمد ملک اور ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے بریفنگ دی، انہوں نے بتایا کہ بچیوں کیلئے کوالیفائیڈ خواتین ٹیوٹرز یہ سہولت مہیا کررہی ہیں اور بچوں کے لیے مرد کوالیفائیڈ ٹیوٹرز کی خدمات لی گئی ہیں، ای لرننگ آن لائن پروگرام کے تحت جو کورسز کروائے جارہے ہیں ان میں قرآن ریڈنگ کورس، فہم القرآن کورس، قراَت القرآن کورس، عرفان القرآن کورس، قرآن ٹرانسلیشن کورس، حفظ القرآن کورس بطور خاص شامل ہیں۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام ای لرننگ پروگرام اس وقت دنیا کے 40 ملکوں میں سینکڑوں خاندانوں کے بچوں اور بچیوں کو قرآن و سنت کی آن لائن تعلیم دے رہا ہے، 24 گھنٹے ای لرننگ ڈیپارٹمنٹ اپنی سروسز مہیا کررہا ہے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ اس پرفتن دور میں قرآن کی تعلیم دینا ایک بہترین خدمت ہے اور دیار غیر میں مقیم مسلمان خاندانوں کے بچوں اور بچیوں کو قرآن و سنت کے ساتھ ساتھ عقائد کی تعلیم دینا ہم سب کی ملی و دینی ذمہ داری ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top