نوشہرہ وادی سون: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے مقامی عہدیداروں و کارکنان کی ملاقات

وادی سون نوشہرہ منہاج القرآن

تحریک منہاج القرآن نوشہرہ وادی سون میں قرآن کانفرنس کے انعقاد کے بعد مقامی قائدین، عہدیداروں و کارکنان نے چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مقامی معززین و عمائدین کے علاوہ منہاج القرآن وادی سون، منہاج القرآن نوشہرہ، ایم ایس ایم، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیدار و کارکنان شامل تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علمِ نافع اللہ کی ایک نعمت ہے۔ مصطفوی کارکنان پر لازم ہے کہ وہ علمِ نافع کے حصول میں ہمیشہ سرگرداں رہا کریں۔ آخر میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے قرآن کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر تمام عہدیداروں و کارکنان کو مبارکباد بھی دی۔

وادی سون نوشہرہ منہاج القرآن

وادی سون نوشہرہ منہاج القرآن

وادی سون نوشہرہ منہاج القرآن

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top