دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے وسائل مہیا کرنا بہترین عمل ہے: شعبہ پبلک ریلیشنز کے سالانہ ڈنر میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی گفتگو

 منہاج القرآن سالانہ ڈنر

تحریک منہاج القرآن کی نظامت پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر شہزاد رسول کی طرف سے سالانہ ڈنر 28 اپریل 2019ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ عشائیہ میں منہاج القرآن کے مرکزی رہنما، مختلف تاجر تنظیموں کے نمائندگان اور کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔ شہزاد رسول نے پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے وسائل مہیا کرنا اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے نزدیک ایک بہترین عمل ہے، ضرورت مندوں اور مستحقین کی ضروریات پوری کرنا صاحب حیثیت افراد کے لیے واجبات میں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ منہاج القرآن تجدید دین، اصلاح احوال کے ساتھ ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت میں بھی پیش پیش ہے۔ اس حوالے سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تعلیم کے شعبہ میں بے مثال خدمت انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے تاجر، کاروباری تنظیمات کے ذمہ داران اور شرکاء کو منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں آمد پر خوش آمدید کہا۔

 منہاج القرآن سالانہ ڈنر

 منہاج القرآن سالانہ ڈنر

 منہاج القرآن سالانہ ڈنر

 منہاج القرآن سالانہ ڈنر

 منہاج القرآن سالانہ ڈنر

 منہاج القرآن سالانہ ڈنر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top