ڈاکٹر طاہرالقادری کا بصیر احمد کے چچا جان کے انتقال پر اظہار تعزیت

مورخہ: 14 مئی 2019ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے اسسٹنٹ بصیر احمد اور کالج آف شریعہ میں آئی ٹی مینجر تنویر احمد کے چچا جان الحاج مسرور احمد سیالوی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔ دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنینشل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، قائمقام ناظم اعلیٰ جی ایم ملک، پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر خان محمد ملک اور دیگر قائدین نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top