منہاج القرآن ڈنمارک کے زیراہتمام عیدالفطر کے چھ اجتماعات کا انعقاد

مورخہ: 07 جون 2019ء

mqi denmark

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام عید الفطر کی ادائیگی کے لیے لوگوں کی کثیر تعداد پر مختلف مراکز پر چھ عید اجتماعات ہوئے، جس میں سینکڑوں لوگوں نے نماز عید ادا کی۔ عید الفطر کے روز پہلی عید ڈائریکٹر مفتی ارشاد حسین سعیدی نے اور دوسری نماز عید منہاج سکول آف اسلامک سائنسز کے پرنسپل علامہ ادریس احمد الازہری نے پڑھائی۔

منہاج القرآن ڈنمارک کے ذیلی مرکز ویلبی نے نماز عید کے لیے ایک بڑا شادی ہال بک کروا رکھا تھا، جہاں لوگوں کی کثیر تعداد کے باعث نماز عید دوبار پڑھائی گئی، یہاں قاری ظہیر احمد نے نماز عید ادا کرائی۔

آماگر کی منہاج القرآن کی تنظیم نے ایک بڑا سپورٹس ہال نماز عید کے لیے بک کررکھا تھا جہاں علامہ اشتیاق احمد نے نماز عید کی امامت کی۔ منہاج القرآن ڈنمارک کے تحت عید کا چھٹا اجتماع اوڈنسے میں ہوا جہاں علامہ حسنین فرید اور علامہ ندیم یونس امامت کے لیے موجود تھے۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد عالم اسلام و پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں اور تمام مسلمانوں کو عید کی خصوصی مبارکبادیں بھی دی گئیں۔ اس موقع پر مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے لیے عید کے بعد پرتکلف ناشتہ کے وسیع تر انتظامات کیے گئے تھے۔ ڈنمارک میں بعض جگہوں پہ عید کی خوشی میں مٹھائیاں بھی پیش کی گئیں۔ منہاج القرآن کے تحت عید کے انتظامات بہترین اور منفرد تھے اور منہاج القرآن کی تنظیمات کے عہدیدار ان عوام کی خدمت کے لیے مستعد تھے، جو تمام وقت لوگوں کی راہنمائی اور مدد میں مصروف رہے۔

رپورٹ: محمد منیر، کوپن ہیگن

mqi denmark

mqi denmark

mqi denmark

mqi denmark

mqi denmark

mqi denmark

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top