منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کی دعوت پر عیسائی نوجوان کا قبول اسلام

مورخہ: 14 جون 2019ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کی دعوت پر عیسائی نوجوان نے اسلام قبول کر لیا۔ 13 جون 2019ء کو صوبائی صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال علامہ طاہر رفیق نے جوہانسبرگ سے تعلق رکھنے والے ایک عیسائی نوجوان مسٹر Sihle سے ملاقات کی۔

اس موقع پر علامہ طاہر رفیق نے انہیں اسلام کے بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی عالمگیر تحقیقی، علمی، مذہبی، بین المذاہب ہم آہنگی، ملی اور فلاحی خدمات کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا، جس سے متاثر ہوکر علامہ طاہر رفیق کے ہاتھ پر نوجوان مذہب اسلام میں داخل ہوگیا۔ Sihle نو مسلم کے نیا اسلامی نام محمد علی رکھا گیا اور انہیں خصوصی مبارکباد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top