حضور نبی اکرم ﷺ پوری انسانیت کیلئے عظیم معلم بن کر تشریف لائے: نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن

مورخہ: 29 جون 2019ء

ایک معلم کے لیے سب سے بڑا اعزاز یہ ہے کہ رسول اکرم ﷺ خود بھی معلم تھے:علامہ رانا محمد ادریس
جامع المنہاج میں جمعتہ المبارک کے بڑے اجتماع سے ”معلم انسانیت ﷺ کا طریقہ تعلیم اور نظام تعلیم“ کے موضوع پر خطاب

لاہور (28 جون 2019) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ محسن انسانیت حضور اکرم ؐ پوری انسانیت کیلئے ایک عظیم اور مثالی معلم بن کر تشریف لائے، حضور اکرم ﷺ ایک ایسے معلم ہیں جن کی تعلیم و تربیت نے صرف 23 برس کی مختصر مدت میں نہ صرف جزیرہ عرب کی کایا پلٹ دی بلکہ پوری دنیا کیلئے رشد و ہدایت کی وہ ابدی شمعیں بھی روشن کر دیں جو رہتی دنیا تک انسانیت کو عدل و انصاف امن و سکون، عافیت و اطمینان کی راہیں دکھاتی رہیں گی، ایک معلم کے لیے سب سے بڑا اعزاز یہ ہے کہ رسول اکرم ﷺ خود بھی معلم تھے، حضور ﷺ کا فرمان ہے کہ مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا ہے، حضور اکرم ﷺ نے اہل عرب میں جب تعلیم و تربیت کا آغاز فرمایا تو وہ قوم کمزور اور ناتواں تھی، ان پڑھ اور جاہل تھی، زندگی گزارنے کے سلیقے تہذیب و تمدن سے ناآشنا تھی، قتل و غارت کی خوگر، ظلم و تشدد کی آخری حدوں کو چھورہی تھی، حضور نبی کرم ﷺ نے تشریف لا کر اس قوم کی کایا پلٹ دی، ان کے دل و دماغ میں انقلاب پیدا کر دیا، ان کے اخلاق کی قدریں بدل گئیں، معلم اعظم حضور اکرم ﷺ کا کمال ہے کہ انہوں نے اس جاہل قوم کی اتنی بڑی تعداد کو زیور تعلیم سے مزین فرما دیا، وہ لوگ آنے والوں کیلئے علم کی روشن ضیاء ثابت ہوئے، وہ جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں جمعتہ المبارک کے بڑے اجتماع سے ”معلم انسانیت ﷺ کا طریقہ تعلیم اور نظام تعلیم“ کے موضوع پر خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ آج حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اور آپ ﷺ کی دکھائی ہوئی راہوں پر چلنے کی ضرورت ہے، آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی ہم ایک بار پھر سرخرو ہو سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے، پڑھا لکھا پاکستان کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top