شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے جواں سالہ بھانجے عدنان جاوید کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی

adnan javid death

قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے جواں سالہ بھانجے، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر فنانس محمد عدنان جاوید کی نماز جنازہ یکم جولائی 2019ء کو صبح 7 بجے منہاج یونیورسٹی لاہور میں ادا کی گئی۔ تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نماز جنازہ پڑھائی جبکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دعا کرائی۔ مرحوم کو منہاج یونیورسٹی میں روضۃ المخلصین قبرستان میں دفن کیا گیا۔عدنان جاوید کا اتوار کو عارضہ قلب کے باعث انتقال ہوا تھا۔

نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈئر ریٹائرڈ اقبال احمد خان، ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد، راجہ زاہد محمود، انجینئر رفیق نجم، نوراللہ صدیقی، حاجی امداد اللہ خان، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، سید الطاف شاہ، سید امجد علی شاہ، ساجد محمود بھٹی، شاہد لطیف قادری، داود حسین مشہدی، مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران، کالج آف شریعہ، تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ کرام، تحریک منہاج القرآن کے ملحقہ دفاتر کے ممبران، منہاج القرآن لاہور کے رفقاء و کارکنان اور مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں سمیت ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدنان جاوید اخلاص وفا کا پیکر، دیانتدار، ایماندار، انتہائی خوش اخلاق، خوش گفتار، مشن کا ایک عظیم سپوت اور سرمایہ تھا، سیکرٹریٹ میں ان کا برتاؤ ہر ایک کے ساتھ احترام، محبت اور اخلاق پر مبنی تھا، ان کے انتقال کو بڑا نقصان سمجھتے ہیں، اللہ تعالیٰ عدنان جاوید کی مشن کے لیے عظیم دینی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

دریں اثناء چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین، خرم نواز گنڈا پور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، قاضی زاہد حسین، انجینئر رفیق نجم، جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، قاضی شفیق، علامہ رانا محمد ادریس، مظہر علوی، عرفان یوسف، فرح ناز، حافظ غلام فرید ودیگر رہنماؤں نے عدنان جاوید کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بخشش اور بلند درجات کیلئے دعا کی ہے۔

adnan javid death

adnan javid death

adnan javid death

adnan javid death

adnan javid death

adnan javid death

adnan javid death

adnan javid death

adnan javid death

adnan javid death

adnan javid death

adnan javid death

adnan javid death

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top