تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ اور آغوش کمپلیکس کے زیراہتمام عدنان جاوید مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی و دعائیہ تقریب

تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر فنانس عدنان جاوید مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی و دعائیہ تقریب 6 جولائی 2019ء کو جامع المنہاج ٹاون شپ میں ہوئی، یہ تقریب منہاج انسٹیٹیوٹ آف قرآت و تحفیظ القرآن اینڈ منہاج القرآن ماڈل ہائی سکول بغداد ٹاؤن (ٹاؤن شپ) لاہور اور آغوش کمپلیکس کے زیراہتمام منعقد ہوئی۔ دعائیہ تقریب میں عدنان جاوید مرحوم کی تحریک منہاج القرآن کے لیے خدمات کو سراہا گیا۔ اور ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

دعائیہ تقریب میں عدنان جاوید کی فیملی ممبران، صاحبزادہ صبغت اللہ قادری، صاحبزادہ محمد طاہر قادری، نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم، پرنسپل تحفیظ القرآن میاں محمد عباس نقشبندی، مرکزی میڈیا ڈائریکٹر نوراللہ صدیقی، شہزاد رسول قادری، قاضی فیض الاسلام اور معروف نعت خواں اختر حسین قریشی نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر تقریب میں تحفیظ القرآن کے طلباء اور دیگر شرکاء نے عدنان جاوید مرحوم کے لیے قرآن خوانی کی۔ بعدازاں محفل قرآن خوانی میں تلاوت و ثناء خوانی بھی ہوئی۔ اس موقع پر اختر حسین قریشی اور دیگر ثناء خوانوں نے نعت خوانی کی۔ آخر میں محمد عدنان جاوید مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی و خصوصی دعا بھی کی گئی۔

قرآن خوانی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top