انتہاء پسندی سے پاک پاکستان کیلئے کوشاں ہیں: ڈاکٹر ممتازالحسن باروی

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے فارغ التحصیل سکالرز الازہر یونیورسٹی مصر میں بھی پڑھارہے ہیں
اعلیٰ تعلیم یافتہ، بااخلاق نسل کی تیاری ڈاکٹر طاہرالقادری کا تعلیمی ویژن ہے، وفود سے بات چیت

لاہور (29 جولائی 2019ء) کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے کہا ہے کہ منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے انتہا پسندی سے پاک پاکستان کے لیے دن رات کوشاں ہیں، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز پاکستان کا واحد دینی و عصری علوم دینے والا تعلیمی ادارہ ہے جس کے فارغ التحصیل سکالر الازہر یونیورسٹی مصر میں بھی پڑھا رہے ہیں، کالج ھذا کے تدریسی سٹاف میں زیادہ تر پی ایچ ڈی اور فارن کوالیفائیڈ ہیں، ہم آئندہ نسلوں کے محافظ ہیں، تدریسی و تربیتی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرتے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں داخلہ کے حصول کے لیے آنے والے طلباء کے والدین و دیگر وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی اور ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی نگرانی میں تعلیم و تربیت کے فرائض انجام دے رہا ہے۔ تحریک منہاج القرآن تعلیم و تربیت کے نام پر کاروبار نہیں کرتا بلکہ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ بااخلاق نسل کی تیاری اس تحریک کا بڑا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کا نصاب اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ انتہا پسندی اورتنگ نظری طلبہ کو چھو کر بھی نہیں گزر سکتی، دینی علوم پڑھنے والے طلباء یہاں دینی سکالر بننے کے ساتھ ایف اے، بی اے، ایم اے، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کرتے ہیں۔ روحانی، اخلاقی تربیت کالج کا خاص امتیاز اورشناخت ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top