ڈنمارک: منہاج سکول آف اسلامک سائنسز کا سالانہ سپورٹس فیسٹیول 2019

(رپورٹ: سجاد احمد ساھی)

منہاج ایجوکیشن بورڈ نے امسال تعلیمی سیشن 2019 کے آغاز میں ہی ڈنمارک میں موجود منہاج القرآن کے تمام مراکز کے لیے نصابی و ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کا ایک مکمل چارٹ جاری کیا، جس کے مطابق طلباء و طالبات کے لیے بزم منہاج کے ماہانہ پروگرامز سمیت مختلف معلوماتی اور غیر نصابی سرگرمیاں ترتیب دی گئی ہیں۔ اس سلسلہ میں منہاج سکول آف اسلامک سائنسز نے کوپن ہیگن میں 27 جولائی کو سالانہ سپورٹس فیسٹیول 2019ء کا انعقاد کیا۔ سپورٹس فیسٹیول میں طلباء کے مابین فٹبال، کرکٹ ، رسہ کشی ، میوزیکل چیئر اور دیگر کھیلوں کے مقابلہ جات کروائے گئے، اور دلچسبی برقرار رکھنے کے لیے طلباء کو مختلف ٹیموں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ فیسٹیول کے دوران ہونے والے مقابلہ جات میں طلباء نے بھرپور حصہ لیا۔ سکول کی انتظامیہ اساتذہ نے ٹیموں کی تشکیل سے لے کر فیسٹیول کے جملہ انتظامات کا عمدہ اہتمام کیا تھا اور طلبہ کے والدین کو بھی فیسٹول پر آنے کی دعوت دی گئی تھی۔ یوں سپورٹس فیسٹیول ایک طرح سے فیملی ایونٹ کی شکل اختیار کرگیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے عہدیداران نے بھی فیسٹیول میں شرکت اور طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔

ڈائریکٹر منھاج ایجوکیشن بورڈ ڈنمارک مفتی ارشاد حسین سعیدی اور سکول کے پرنسپل علامہ حافظ محمد ادریس الازہری نے طلباء اور ان کے اعزا اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور جیتنے والی ٹیموں کو مبارکباد پیش کی۔ فیسٹیول کے اختتام پر طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے جیتنے والی ٹیموں میں میڈلز تقسیم کیے گئے۔

(رپورٹ: سجاد احمد ساھی)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top