لودھراں: تحریک منہاج القرآن پی پی 227 کی تربیتی نشست

مورخہ: 20 اگست 2019ء

قوم کے گھمبیر مسائل کا حل صرف ڈاکٹر طاہرالقادری کے پاس ہے، ملک میں رائج ظالمانہ نظام حکومت غریب دشمن اور ملکی ترقی کا قاتل ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کو جب قوم پکارے گی تو اگلے ہی لمحے ڈاکٹر طاہرالقادری قوم کے درمیان ہونگے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اس وقت پوری دنیا میں اسلام کی پر امن اور حقیقی تعلیمات کا بھرپور پرچار کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن سردار شاکر خان مزاری نے حلقہ پی پی 227 کے عہدیداران کی تربیتی نشست سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا سفر انقلاب کامیابی سے رواں دواں ہے۔ تحریک اپنی نئی صف بندی میں مصروف عمل ہے۔ ہمارے کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں۔ ہم مصطفوی انقلاب کے لیے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے۔ نظام کی تبدیلی اور شہدائے ماڈل ٹاون کے انصاف دلانے تک ہم دیوانہ وار اپنا سفر جاری رکھیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top