تحریک منہاج القرآن لاہور کے رہنماء مرزا محمد حنیف صابری کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

تحریک منہاج القرآن کے رہنماء مرزا محمد حنیف صابری کی یاد میں تعزیتی ریفرنس لاہور کے مقامی ہال میں منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور امیر لاہور حافظ غلام فرید مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں مرکزی رہنماء ڈائریکٹر تمویلات تحریک منہاج القرآن شاہد لطیف قادری، اشتیاق حنیف مغل، ناظم لاہور احسن اویس مصطفوی اور منہاج القرآن لاہور کے رہنماؤں نے بھی خصوصی شرکت کی۔ مرزا محمد حنیف صابری رحمتہ اللہ علیہ کے اہلخانہ بھی تعزیتی ریفرنس میں موجود تھے۔

تعزیتی ریفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائدین نے مرزا حنیف کی تحریک منہاج القرآن کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ آخر میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ تقریب کا اختتام دعا کیساتھ ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top