ڈاکٹر طاہرالقادری کا قومی کرکٹ ہیرو عبد القادر کے انتقال پر اظہار افسوس

منہاج القرآن کے سنیئر رہنماءوں کے وفد نے نماز جنازہ میں شرکت کی

لاہور (7 ستمبر 2019) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قومی کرکٹ ہیرو عبد القادر کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور بخشش کے لئے دعاکی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ عبدالقادر ایک سچا محب وطن پاکستانی تھا۔ انہوں نے اپنی خداداد صلاحیتوں کے ذریعے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

مرحوم خوش اخلاق، ملنسار اور دین سے بے پناہ لگاءو رکھنے والے تھے۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے سنیئر رہنماءوں حاجی محمد اسحاق، جواد حامد، شہزاد رسول، سہیل احمد رضا، عبد الحفیظ چوہدری نے نما ز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور بخشش کےلئے دعا کی۔

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے بھی عبدالقادر کے ناگہانی انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی بخشش کےلئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top