منہاج القرآن چکوال کے ناظم تربیت قاری احمد رضا قادری کا ختم قل

چکوال (توقیر مغل) تحریک منہاج القرآن چکوال کے آفس سیکرٹری اور ناظم تربیت قاری احمد رضا قادری کا ختمِ قل 12 ستمبر 2019 کو مدرسہ مدینۃ العلم میں ادا کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن چکوال کے عہدیداران اور وابستگان سمیت علمائے کرام اور ہر مکتبہ فکر کے افراد نے شریک تھے۔ شرکاء میں پیر سید لقمان شاہ، مولانا محمد عرفان، عبد الواحد الازہری، بدر السلام بدر، حافظ منصب ساقی، حافظ محمد اسمعیل پیر شہانی، حافظ محمد منیر پیر شہانی، حافظ عبد الحلیم نقشبندی، حاجی عبد الوحید، علامہ شفیق الرحمن، حافظ محمد خان، پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق الرحمن، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی میڈیا ایڈوائزر نوراللہ صدیقی شامل تھے۔ ختم قل کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید لقمان شاہ کا کہنا تھا کہ قاری احمد رضا مسلک اہلسنت کا سرمایہ تھے، انہوں نے کہا کہ قاری احمد رضا خان نے مدرسہ مدیتہ العلم کو صدقہ جاریہ اور اپنے اولاد کی تربیت اپنی آخرت کے لئے سرمایہ بنایا ہے۔ اس موقع پر اشتیاق شاہ ہاشمی نے بھی قاری احمد رضا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

قبل ازیں قاری احمد رضا قادری کے وصال پر چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآ انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ان کی بخشش و مغفرت کے لیے دعا کروائی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف سے تعزیت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top