کیپ ٹاون: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی حضرت محمد یوسف رحمۃ اللہ علیہ کے دربار پر فاتحہ خوانی

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے 15 ستمبر 2019ء کو کیپ ٹاون میں عظیم روحانی شخصیت حضرت محمد یوسف رحمۃاللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

حضرت محمد یوسف رحمۃاللہ علیہ 300 سال قبل انڈونیشیا سے جنوبی افریقہ تشریف لائے تھے، انہوں نےسمندر کے کنارے افریقہ میں قلم سے قرآنی نسخہ تیار کرواکر اس کی تعلیم دی۔ جیلوں سے غیر مسلم قیدی بھی آپ سے آکر دینی اور روحانی تعلیم حاصل کرتے تھے۔جس سے سینکڑوں احباب نے اسلام بھی قبول کیا ۔آپ کے مزار کے ساتھ ایک ٹھنڈے اور میٹھے پانی کا چشمہ بھی آپ کی کرامت ہے جو سینکڑوں سالوں سے جاری ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top