منہاج القرآن کی تنظیمات دستیاب وسائل کے مطابق زلزلہ زدگان کی مدد کریں : ڈاکٹر طاہرالقادری

قائد تحریک منہاج القرآن نے متاثرہ علاقوں میں منہاج ویلفیئر کی امدادی سرگرمیوں کو سراہا

Dr Tahir ul Qadri on Kashmir earthquake

لاہور (27 ستمبر 2019) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں مختلف اضلاع میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور میرپور کی تنظیم اپنی مدد آپ کے تحت دستیاب وسائل کے مطابق امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے میر پور میں زلزلہ سے متاثرہ علاقہ جات میں امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی رہنما اور منہاج ویلفیئر کے ذمہ داران متاثرہ اضلاع کے عوام سے مسلسل رابطہ رکھیں۔ انسانیت کی خدمت اور مدد بہترین عبادت اور ہر مسلمان پر لازم ہے اور نہ ہی غمزدہ بھائیوں، بچوں، خواتین کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑا جاسکتا ہے۔ قائد تحریک منہاج القرآن نے میر پور میں زلزلہ زدگان کےلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگانے پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ میر پور کے طلبہ کے جذبہ ایثار کو سراہا اور انہیں اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر مبارکباد دی، امدادی سرگرمیوں میں منہاج ویلفیئر کی ٹیم کے ساتھ بھر پور تعاون پر میر پور تنظیم کے ذمہ داران کو بھی مبارکباد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top