ڈاکٹر طاہرالقادری کا آصف منہاس کی زوجہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

لاہور(یکم اکتوبر 2019) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سعودی عرب میں مقیم تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق محمد آصف منہاس کی زوجہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، ڈائریکٹر فارن افیئرزجی ایم ملک، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، رفیق نجم، جواد حامد، علامہ رانا محمد ادریس، شہباز طاہر و دیگر رہنماؤں نے مرحومہ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی بخشش، درجات کی بلندی اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

دریں اثناء مرحومہ کی نماز جنازہ منہاج القرآن مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ادا کی گئی، نماز جنازہ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پڑھائی۔ تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی و ضلعی رہنماؤں نے نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شرکت کی اورمرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top