منہاج القرآن کے لائف ممبر جواں سال رضا المصطفیٰ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منہاج القرآن کے لائف ممبر جواں سال رضا المصطفیٰ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تعزیتی ریفرنس میں بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، خرم نوازگنڈاپور، میاں ممتاز احمد، فیاض احمد وڑائچ، سید الطاف حسین شاہ، جی ایم ملک، جواد حامد، سید مشرف حسین شاہ، نوراللہ صدیقی، شہزاد رسول و دیگر رہنماؤں اور بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔ تعزیتی ریفرنس میں خواتین رہنما اور کارکنان بھی شریک تھیں۔

ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج القرآن سے وابستہ نوجوان محب وطن، ذمہ دار شہری اور الحمدللہ باعمل مسلمان ہیں۔ منہاج القرآن کے تعلیمی و تربیتی پروگرام نوجوانوں کے دلوں میں اوائل عمری میں ہی خوف خدا اور عشق مصطفیﷺ اجاگر کرتے ہیں۔ رضا المصطفیٰ ایک باعمل مسلمان، بہترین طالب علم اور انتہائی فرمانبردار بیٹا تھا۔ رضا المصطفیٰ کی ناگہانی موت پوری تحریک کا نقصان ہے۔

انہوں نے دعائیہ کلمات میں کہا کہ اللہ تعالیٰ رضا المصطفیٰ کے درجات بلند کرے اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ پوری تحریک منہاج القرآن اس غم میں رضاالمصطفیٰ کے والد گرامی میاں ممتاز احمد اور انکے اہل خانہ کے غم میں شریک ہے۔

Raza-ul-Mustafa_Khatm-e-Chehlum

Raza-ul-Mustafa_Khatm-e-Chehlum

Raza-ul-Mustafa_Khatm-e-Chehlum

Raza-ul-Mustafa_Khatm-e-Chehlum

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top