چکوال میں ایک روزہ تنظیمی تربیتی کیمپ

مرکزی نظامتِ تربیت کے زیراہتمام ضلع چکوال کی تنظیمات کا ایک روزہ تنظیمی تربیتی کیمپ پریس کلب چکوال میں 29ستمبر 2019 کو منعقد ہوا۔ کیمپ میں تحریک کے تمام فورمز کی جملہ تنظیمات کے 150 سے زاید عہدیداران نے شرکت کی۔ تنظیمی تربیتی کیمپ میں نائب ناظم اعلیٰ تربیت پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری، محمد ادریس رانا نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات (شمالی پنچاب ) اور غلام مرتضیٰ علوی ناظم تربیت نے شرکت کی۔

پروگرام میں تلاوت و نعت کے بعد حافظ محمد خان (ناظم تحریک چکوال)نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ غلام مرتضیٰ علوی نے تحریک منہاج القرآن کے فکری تسلسل اورجہد مسلسل پر لیکچر دیا۔ علامہ محمد ادریس رانا نے عہدہداران کو آئندہ سہ ماہی کے اہداف واضع کیے اور جدوجہد کو تیز کرنے پر زور دیا۔ پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری نے تنظیمی تربیت کے مختلف موضوعات پر تفصیلی لیکچر دیا۔ حاجی عبدالغفور ضلعی امیر کی دعا کے سے کیمپ کا اختتام ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top