تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق محمد آصف منہاس کی زوجہ مرحومہ کیلئے محفل ایصالِ ثواب

تحریک منہاج القرآن پر تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق محمد آصف منہاس کی زوجہ مرحومہ کیلئے ایصالِ ثواب کی محفل مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے مرحومہ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی بخشش، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

ایصال ثواب کی محفل میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، جی ایم ملک، جواد حامد، شہزاد رسول، چوہدری اسحاق، شہباز طاہر و دیگر رہنماؤں اور مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر تلاوت قرآن مجید کے بعد معروف نعت خواں الحاج اختر حسین قریشی نے ثناء خوانی کی جبکہ ختم پاک بھی پڑھا گیا۔

محفلِ ایصالِ ثواب میں تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی و ضلعی رہنماؤں اور مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران نے بھی شرکت کی اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top