بابا ولی محمد سرکار کے سالانہ عرس پر علامہ لطیف مدنی کا خطاب

تحریک منہاج القرآن کے ناظم دعوت علامہ محمد لطیف مدنی نے الہ آباد کے نواحی علاقہ رسول پور میں حضرت بابا ولی محمد سرکار کے سالانہ عرس 2019ء میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر اولاد سچیار پاک صاحبزادہ سلطان شاہد ربانی مہمان خصوصی تھے۔ عرس تقریب میں آستانہ عالیہ بابا ولی سرکار کے سجادہ نشین بابا ظفر اقبال قادری نوشاہی، شیخ محمد نواز شریف، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، تحریک منہاج القرآن الہ آباد کے قائدین و کارکنان اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر محمد سلیم منہاجین نے بھی خطاب کیا۔ دو روزہ عرس تقریبات میں ملک بھر سے زائرین و عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ عرس کے اختتامی سیشن میں محفل سماع بھی ہوئی، جس میں معروف قوال عارف فیروز والا نے فن کا مظاہرہ کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top