خوشاب: نظامت تربیت کا ایک روزہ تنظیمی و تربیتی کیمپ

مرکزی نظامت تربیت کے زیرِاہتمام خوشاب میں ایک روزہ تنظیمی تربیتی کیمپ منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شمالی پنجاب علامہ محمد ادریس رانا، ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے شرکت کی۔ تنطیمی تربیتی کیمپ میں ضلعی ناظم خوشاب محمد تنویر خان اور 80 سے زائد عہدہداران شریک تھے۔

تقریب کے آغاز میں تنویر خان صاحب نے استقبالیہ کلمات کہے۔ اور کارکنان کی فکری اور تنطیمی تربیت پر زور دیا۔ مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے تنظیمی تربیت پر لیکچر دیا اور عہدیداران کو قائدانہ صلاحیتوں کو ابھارنے پر زور دیا۔ تنظیمی تربیتی کیمپ کا اختتام محمد ادریس رانا کی گفتگو پر ہوا جس میں آ پ نے تنظیم کو مبارک باد دی اور ان کو آئندہ تنطیمی اہداف کے حصول کا لائحہ عمل واضع کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top