لاہور: منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام مناواں میں میلاد ڈنر

Milad Dinner by Minhaj ul Quran Lahore

تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج یوتھ لیگ کی طرف سے منعقدہ میلاد ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام انسانیت کی بقاء، فلاح و بہبود اور ارتقاء کے زریں اصولوں کا امین ہے، حضرت محمد ﷺ نے انسانیت کے تحفظ، احترام اور بقاء پر مبنی ضابطہ حیات عطاء کیا، کمزوروں پر ظلم اور بے گناہ انسانوں کو قتل کرنے والا قیامت کے روز حضور نبی اکرم ﷺ کی شفاعت سے محروم رہے گا، آپ ﷺ منصف اعلیٰ تھے، آپ ﷺ کی زندگی کا ہر لمحہ انصاف کرتے اور انصاف کا درس دیتے بسر ہوا۔ جو شخص بھی اپنی سیاسی، سماجی، سرکاری زندگی میں انصاف سے کام لے گا وہ قیامت کے روز آپ ﷺ کی شفاعت کا حقدار ہو گا۔

میلاد ڈنر میں مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ مظہر محمود علوی، حافظ غلام فرید، راجہ زاہد محمود، قاضی فیض الاسلام، اشتیاق حنیف مغل، حاجی فرخ و دیگر رہنما شریک تھے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادت کا جشن تجدید عہد وفاء اور ایمان کو تقویت دینے کے لیے منایا جاتا ہے، ہمارا ایمان ہے کہ نبی اکرم ﷺ تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے اور ان کے اسوہ پر چلنے والے کبھی صراط مستقیم سے نہیں بھٹک سکتے، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ خاتم النبین نے امن اور محبت کا درس دیا، بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری، اعتدال اور میانہ روی کی تعلیم دی، انہوں نے انسانوں کے ہی حقوق و فرائض کا تعین نہیں کیا بلکہ حیوانات کے حقوق بھی متعین کیے۔

milad dinner

milad dinner

milad dinner

milad dinner

milad dinner

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top