مسی ساگا میں استقبالِ ربیع الاول کے سلسلے میں محفل میلاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام 27 اکتوبر 2019ء کو جامعہ المصطفیٰ مسی ساگا میں استقبالِ ربیع الاول کے سلسلے میں محفلِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے عہدیداران و کارکنان سمیت مسی ساگا مسلم کیمیونٹی سینٹر کے عہدیداران اور عشاقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔

محفل میلاد کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری شفیق نعیمی الازھری نے حاصل کی، جبکہ جاوید چوہدری نے حمدِ باری تعالیٰ پیش کی۔ نقابت کے فرائض حافظ عمیر وقاص نے انجام دئیے۔ زین زاہد، عبداللہ شیخ، مصطفی الاضاوی، احمد ملک، خالد اقبال، بشیر الدین شاہ اور راجہ الطاف نے بارگاہِ رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں درود و سلام اور نعتوں کا نذرانہ پیش کیا۔ عبداللہ راجہ نے ربیع الاول کی اہمیت کے موضوع پر انگریزی زبان میں میں خطاب کیا۔ علامہ سہیل صدیقی نے اختتامی دعا کی اور شرکاء کی تواضع ضیافتِ میلاد سے کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top