ڈاکٹر حسن محی الدین قادری میلاد کانفرنس میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ گئے

3 نومبر کو باغ قائد اور 4 نومبر کو کراچی یونیورسٹی میں قرآن کانفرنس سے خطاب کرینگے
جشن میلاد مصطفی ﷺ کے سلسلے میں 10 روزہ ضیافت میلاد تقریبات کا شیڈول جاری
آقائے دو جہاں کی ولادت کی خوشی دنیا بھر کی خوشیوں سے افضل ہے: علماء کونسل

Milad e Mustafa Conference

لاہور (یکم نومبر 2019ء) چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری میلاد کانفرنس میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ گئے، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 3 نومبر 2019ء اتوار کی رات باغ قائد کراچی میں میلاد کانفرنس سے خطاب کریں گے جبکہ 4 نومبر کو کراچی یونیورسٹی میں قرآن کانفرنس سے خطاب کریں گے، 4 نومبر کی رات ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تحریک منہاج القرآن کراچی کے عہدیداران و کارکنان سے ملاقات بھی کریں گے، میلاد کانفرنس میں نامور علماء، مشائخ سمیت مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی شرکت کریں گے، ڈاکٹر حسن محی الدین کا کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر تحریک منہاج القرآن سندھ اور کراچی کے عہدیداران نے پرتپاک استقبال کیا۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن نے استقبال ربیع الاول اور جشن میلاد مصطفی ﷺ کے سلسلے میں 10 روزہ تقریبات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ صدر منہاج القرآن علماء کونسل علامہ امداد اللہ قادری نے کہا ہے کہ آقائے دو جہاں ﷺ کی ولادت کی خوشی دنیا بھرکی خوشیوں سے افضل ترین ہے۔ منہاج القرآن کی اندرون و بیرون ملک تمام تنظیمات کو ہدایت کی گئی ہے کہ کارکنان گھروں میں محافل میلاد منعقد کریں، ضیافت میلاد کا اہتمام کریں اور اہل محلہ، عزیز و اقارب کو ضیافت میلاد میں شریک کریں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سیرت مصطفیﷺ کے فروغ و آگاہی اور نئی نسل کو آقائے دوجہاں ﷺ کی مبارک اور پاک زندگی سے سیکھنے کے لیے میلاد کلچر کوپروان چڑھایا۔ انہوں نے بتایا کہ میلاد مصطفیﷺ کی تقریبات کے حتمی شیڈول کے مطابق یکم اکتوبر کو منہاج القرآن کے مرکزی سٹاف ممبرز ضیافت میلاد میں شریک ہونگے۔ 2 نومبر کو کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، 3 نومبر کو ویمن لیگ، 4 نومبر کو اہل محلہ، 4نومبر کو تحفیظ القرآن، آغوش ماڈل سکول، 6 نومبر کو سینئر رہنما، 7 نومبر کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، 8 نومبر کو پبلک ریلیشنز اینڈ میڈیا، 9 نومبر کو جملہ فورمز کے اعزاز میں ضیافت میلاد کا اہتمام کیا جائے گا۔ علامہ امداد اللہ قادری نے کہا کہ اللہ رب العزت نے زمین و آسمان کی نعمتیں نبی آخر الزماں ﷺ کی نسبت سے انسانیت کو عطاء کیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے بے بہا نعمتوں سے نوازا مگر کسی نعمت کا احسان نہیں جتلایا جبکہ حضور نبی اکرم ﷺ کو مبوث فرما کر اسے احسان عظیم قرار دیا، ہر کلمہ گو مسلمان پر قرض ہے کہ وہ اللہ کے اس احسان پر سجدہ شکر بجا لائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top