’’خلق عظیم کا پیکر جمیل‘‘ سیرت طیبہ پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی نئی کتاب شائع ہو گئی

لاہور (30 نومبر 2019) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سیرت طیبہ پر نئی کتاب ’’خلق عظیم کا پیکر جمیل‘‘ شائع ہو گئی ہے۔ کتاب میں آپ ﷺ کے خلق عظیم کو انتہائی دلکش پیرائے اور قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ کے اخلاق کریمانہ کے تذکرہ پر مشتمل اپنی نوعیت کی سیرت النبی ﷺ پر مختصر اور انتہائی موثر تالیف ہے۔

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے کتاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں بالخصوص طلبہ اور ائمہ حضرات کو اس کتاب کا بطور خاص مطالعہ کرنا چاہیے۔ کتاب کے مطالعہ سے حضور نبی اکرم ﷺ کی بے مثال سیرت کو ایک نئی تحقیق کے ساتھ نمایاں کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے کہا کہ کتاب کا نفس مضمون سورۃ الحجر کی اس آیت کے گر گھومتا ہے جس میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ ’’اور اس نے اپنی ظاہری اور باطنی نعمتیں تم پر پوری کر دی ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اگر بطور مسلمان ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے اخلاق اعلیٰ ہو جائیں تو پھر ہمیں سیرت النبی ﷺ کے مطالعہ کو اپنا شعار بنا لینا چاہیے اور ہمارا کوئی دن اور کوئی رات سیرت طیبہ کے مطالعہ کے بغیر بسر نہیں ہونی چاہیے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top