صوفیاء نے انسانیت سے محبت کی: ڈاکٹر حسن محی الدین

منہاج القرآن کے چیئرمین سپریم کونسل کی داتا علی ہجویری گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری
ایڈمنسٹریٹر داتا دربار ذوالقرنین کھچی، راجہ زاہد محمود، سید مشرف علی شاہ و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے
سیدنا داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ نے دین، انسانیت اور علم کی بےلوث خدمت کی: چیئرمین سپریم کونسل

لاہور (6 دسمبر 2019ء) چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گزشتہ روز سیدنا داتا علی ہجویری گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور ملکی سلامتی، امن و استحکام اور معاشی خوشحالی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر مزار داتا دربار ذوالقرنین کھچی، راجہ زاہد محمود، سید مشرف علی شاہ، منشاء الاسلام، عامر ٹھاکر موجود تھے۔

اس موقع پرملک کے طول و ارض سے آئے ہوئے زائرین سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ صوفیاء نے ہمیشہ انسانیت سے محبت کی اور اسی بےلوث محبت اور خدمت کی وجہ سے وہ آج بھی کروڑوں دلوں میں زندہ ہیں۔ سیدنا داتا علی ہجویری گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ جیسی ہستیوں نے دین، انسانیت اور علم کی بےلوث خدمت کی اور ان کی تعلیمات آج بھی بھٹکے ہوئے لوگوں کے لیے صراط مستقیم ہے۔ آپ کی اول تا آخر تعلیمات انسانیت سے محبت اور پیار ہے۔ جو بھی مخلوق خدا سے پیار کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے ذکر کو بھی دوام بخش دیتے ہیں۔ داتا علی ہجویری گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے مزار کی رونق اس کا کھلا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی شہرہ آفاق کتاب کشف المحجوب امن و سلامتی اور محبت کے پیغام سے لبریز ہے۔ دین سے عشق اور انسانیت سے محبت سے کرنا سیکھنا ہو تو کشف المحجوب کا مطالعہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے برگزیدہ بندوں کی مرقد پر حاضری خیر و برکت کا باعث ہے، اولیائے اللہ کی درگاہوں پر کثرت سے وطن عزیز کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کیلئے دعائیں مانگتے رہنا چاہیے، اللہ تعالیٰ اپنے پیارے بندوں کے وسیلے سے کی جانے والی التجاؤں کو شرف قبولیت عطاء کرتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top