تنگ نظری، عدم برداشت نے نظریاتی بنیادوں کو کمزور کیا: ڈاکٹر حسن محی الدین

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام منعقدہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب
کانفرنس سے مرکزی صدر فرح ناز، نورین علوی، آمنہ بتول، حلیمہ سعدیہ و دیگر کا خطاب

dr hassan qadri addresses seerah conference minhaj ul quran women league

لاہور (8 دسمبر 2019ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کے زیر اہتمام میلاد پلان 2019 کے تحت منعقدہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تنگ نظری، انتہا پسندی اور عدم برداشت میں امت مسلمہ کی نظریاتی و فکری بنیادوں کو بہت کمزور کیا۔ بیٹیوں کی تعلیم و تربیت کے معاملے میں امتیازی رویہ اختیار کرنا تنگ نظری ہے، تعلیمات محمدی ﷺ میں ایسی تنگ نظری کی کوئی گنجائش نہیں ہے، اللہ نے امت محمدیہ ﷺ کو اعتدال والی امت قرار دیا جو اعمال و افعال میں حد سے تجاوز نہیں کرتی، اسلام نے اعتدال اور میانہ روی پر اس حد تک زور دیا کہ عبادات کرتے وقت بھی اعتدال کا راستہ اختیار کیا جائے، اسلام میں کسی قسم کے جبر کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

سینئر خواتین رہنما فضہ حسین قادری، قرۃ العین خدیجہ، عائشہ نذیر قادری نے کانفرنس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، نور اللہ صدیقی، حافظ غلام فرید نے شرکت کی۔ سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے مرکزی صدر فرح ناز، سدرہ کرامت، نورین علوی، انیلہ الیاس ڈوگر، ام حبیبہ، آمنہ بتول، عائشہ مبشر، حلیمہ سعدیہ نے خطاب کیا۔ سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں خواتین نے نعت رسول مقبول پیش کی۔

فرح ناز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ منہاج القرآن ویمن لیگ نے میلاد پلان مہم 2019 کے تحت ملک بھر میں 3ہزار سیرت النبی ﷺ کانفرنسز منعقد کرنے کا جو پلان بنایا تھا اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ ویمن لیگ کی کانفرنسز میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد خواتین شریک ہوئیں اور یہ کانفرنسز روحانی و تربیتی اعتبار سے انتہائی کامیاب رہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ سال سیرت النبی ﷺ کانفرنسز کے انعقاد کا دائرہ ٹاؤن اور یونین کونسل تک بڑھائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top