ابو عبیدہ(ساؤتھ افریقہ) کا مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ

ابو عبیدہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ روحانی ٹوور پر ساؤتھ افریقہ سے پاکستان تشریف لائے۔ اس موقع پر انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن اور نیو کیمپس میں دربارِ غوثیہ، منہاج یونیورسٹی، آغوش کمپلیکس، گرلز کالج کا وزٹ کیا۔ قائمقام ناظم اعلیٰ اور ڈائریکٹر اُمورِ خارجہ جی ایم ملک سے مہمانوں نے خصوصی ملاقات کی۔

اس سے پہلے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فارن آفیرز برائے افریقہ میاں محمد اشتیاق نے مہمانوں کو مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر خوش آمدید کہا اور انہیں مرکز کے مختلف شعبوں کا وزٹ کروایا۔ مہمانوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی اسلام کے لئے گرانقدرخدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور منہاج القرآن کے عظیم مشن کی کامیابی کے لئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top