ڈنمارک : ڈاکٹر حسن محی الدین قادری دورہ یورپ کے لیے کوپن ہیگن پہنچ گئے

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری دورہ یورپ کے لیے ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن پہنچ گئے۔ کوپن ہیگن پہنچنے پر ائیرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کوپن ہیگن کے رہنماء علامہ ارشاد حسین سعیدی، سید محمود الحسن شاہ اور دیگر عہدیداروں نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔

بعدازاں کوپن ہیگن میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ڈنمارک کی نیشنل ایگزیکٹو کونسل کے ممبران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر قائد ڈے تقریبات اور تنظیمی امور زیربحث آئے۔

ملاقات میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمار کے رہنماء راجہ افتخار حسین کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری یورپ کے ایک ماہ کے تنظیمی وزٹ کے دوران کوپن ہیگن کے بعد اوسلو، میونخ، پیرس، برلن، بارسلونا اور ویانا جائیں گے، جہاں آپ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنسز سے خطاب کرینگے اور یورپ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top