تحریک منہاج القرآن خان گڑھ کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن

تحریک منہاج القرآن خان گڑھ شریف ضلع گھوٹکی کے زیر اہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن 07 فروری 2020 کو حافظ عبدالقیوم نوناری کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن گھوٹکی کے عہدیداران حافظ عبدالستار سعیدی اور عبدالشکور سمیت تحریک منہاج القرآن کے رفقاء اور غلامان مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ درسِ عرفان القرآن کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد محسن منہاجین نے کہا کہ انسان کو بہت سے رشتوں اور اشیا سے محبت ہوتی ہے جس محبت میں شدت اور جنون پیدا ہو جائے اور وہ باقی تمام محبتوں پر غالب آ جائے اسے عشق کہتے ہیں۔ عشق باقی تمام محبتوں کو جلا کر راکھ کر دیتا ہے اور باقی تمام محبتوں پر حاوی ہو جاتا ہے۔ جیسے حضور علیہ الصلوٰۃ و السلام کا ارشادِ مبارک ہے ’اس وقت تک تمہارا ایمان کامل نہیں ہو سکتا کہ میں جب تک تم کو تمہاری جانوں، بیوی، بچوں، گھر بار اور ہر چیز میں سب سے زیادہ عزیز نہیں ہو جاتا۔‘ اس لیے ہمارا فرض ہے کہ ہم دلوں میں عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع روشن کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top