کوپن ہیگن: قائد ڈے تقریب میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا خطاب

quaid day 2020

منہاج القرآن انٹرنیشنل کوپن ہیگن ڈنمارک کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ پر قائد ڈے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

اس موقع پر منہاج یورپین کونسل کے صدر ظل حسن، ڈائریکٹر منہاج القرآن ڈنمارک مفتی ارشاد حسین سعیدی، صدر منہاج القرآن یورپ ذون ون بلال اپل اور امیر تحریک منہاج القرآن ڈنمارک اشفاق شیخ، علامہ اعجاز ملک بھی موجود تھے۔ تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے سربراہان و عہدیداران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ پروگرام میں سسٹر لیگ کی عہدیداران اور خواتین بھی موجود تھیں۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تنظیمی امور میں اعلیٰ کارکردگی پر ذمہ داران و کارکنان میں اسناد تقسیم کیں اور مفتی ارشاد حسین سعیدی کو یونیورسٹی آف کراچی سے ایم فل کی ڈگری بعنوان اسلام کی نشاطِ ثانیہ کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات کا تحقیقی مطالعہ مکمل کرنے پر انہیں شیخ الاسلام کی معرکتہ آراء تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا بطور تحفہ دیا۔

آخر میں چیئرمین سپریم کونسل نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور انکی دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا۔

quaid day 2020

quaid day 2020

quaid day 2020

quaid day 2020

quaid day 2020

quaid day 2020

quaid day 2020

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top