اوسلو: شیخ الاسلام کی 69 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں قائد ڈے تقریب

quaid day 2020 norway oslow

منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے زیراہتمام اوسلو سٹی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 69 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں قائد ڈے تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

اس موقع پر یورپین کونسل کے صدر ظل حسن، علامہ نور احمد نور، علامہ اقبال احمد فانی، سید محمود شاہ، علامہ حافظ صداقت علی اور دیگر قائدین موجود تھے۔ تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے ذمہ داران و وابستگان، منہاج ویمن لیگ ناروے کی عہدیداران اور خواتین بھی موجود تھیں۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تنظیمی امور میں اعلیٰ کارکردگی پر ذمہ داران و کارکنان کو اسناد دیں۔ آخر میں چیئرمین سپریم کونسل نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور اختتامی دعا بھی کرائی۔

quaid day 2020 norway oslow

quaid day 2020 norway oslow

quaid day 2020 norway oslow

quaid day 2020 norway oslow

quaid day 2020 norway oslow

quaid day 2020 norway oslow

quaid day 2020 norway oslow

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top