ڈاکٹر طاہرالقادری کا حافظ عامر سعید کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

لاہور (10 فروری 2020) تحریک منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معروف تاجر، منہاج القرآن کے سینئر رہنما، حافظ عامر سعید کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، رفیق نجم، نور اللہ صدیقی نے حافظ عامر سعید کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

دریں اثناء مرحومہ کی نمازجنازہ علامہ اقبال ٹاءون لاہور میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور، حاجی محمد اسحاق، شہزاد رسول، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، علامہ غلام ربانی تیمور، حفیظ الرحمان خان سمیت منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماءوں، کارکنان، تاجر رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top