اوسلو: ناروے میں مختلف سکالرز کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کیساتھ ملاقات

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ناروے میں مختلف شعبہ جات کے اسکالرز اور پروفیشنلز نے ملاقات کی۔ ملاقات میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے کے رہنماء علامہ نور احمد نور، علامہ عدیل ہاشمی اور علامہ صداقت علی قادری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا تیزی سے ترقی کر رہی ہے، سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں پیچھے رہے جانے والی اقوام آنے والے دور کا مقابلہ نہیں کر سکے گی، اس لیے ہمیں ان سائنس و ٹیکنالوجی اور متعلقہ شعبہ جات میں متعارف ہونے والے تجدیدی رحجانات کو اپنانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ آج تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کے زمانہ میں مسلم دنیا کو ایک بار پھر رومی و رازی اور غزالی پیدا کرنے ہوں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top