منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کا ورکرز کنونشن

منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے زیراہتمام اوسلو میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے، اوسلو کے قائدین، مختلف شعبہ جات و فورمز کے نمائندگان اور خواتین بھی پروگرام میں شریک ہوئیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے رہنماء علامہ نور احمد نور، صاحبزادہ صداقت علی قادری اور دیگر قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ورکرز کنونشن میں تنظیمی امور میں اعلیٰ کارکردگی پر ذمہ داران و کارکنان میں اسناد بھی تقسیم کیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top