اوسلو: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا النور اسلامک سنٹر کا وزٹ

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ناروے اوسلو کے نواح میں النور اسلامک سنٹر بائرن کا وزٹ کیا، جہاں اگست 2019ء میں ایک دہشت گرد نے حملہ کیا تھا۔ النور اسلامک سنٹر وزٹ کی دعوت مسجد کے امام و خطیب سید محمد اشرف شاہ نے دعوت دی تھی۔ اس موقع پر پروفیسر عطاءالمصطفیٰ بھی موجود تھے۔

وزٹ کے دوران النور اسلامک سنٹر کے امام و خطیب سید محمد اشرف شاہ نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو دہشت گردی کے اس واقعہ کی تفصیل بتائی۔ انہوں نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو اسلامک سنٹر کے مختلف حصے اور دہشت گرد کی فائرنگ سے شیشے کا ٹوٹا ہوا دروازہ بھی دکھایا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دہشت گردی کے اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت بھی کی۔

آخر میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے النور اسلامک سنیٹر کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب اور قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا تحفہ بھی دیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top