ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی نارتھ اٹلی کی نیشنل ایگزیکٹیو سے ملاقات

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اٹلی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ اٹلی کی نیشنل ایگزیکٹیو کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ اٹلی کے ایگزیکٹیو ممبران موجود تھے۔ ممبران نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو نارتھ اٹلی تنظیمات کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تنظیمی کام کو سراہا۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کے ایک ماہ کے تنظیمی دورہ پر ہیں۔ آپ بدھ کو اٹلی پہنچے تھے۔ مالپنسا ائیرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے رہنماوں نے آپ کا پروقار استقبال کیا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top