منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی فرید ملت سکالر شپ تقریب اور آفیشل یوٹیوب چینل کی لانچنگ

منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام سالانہ فرید ملت سکالرشپ تقریب آغوش کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں آغوش آرفن کیئر ہوم کے چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام فرید ملت سکالر شپ حاصل کرنے والے سکولز کے طلباء و طالبات کا اعلان کیا۔ اس موقع پر آپ نے سکالر شپ حاصل کرنے والے بچوں کو خصوصی مبارکباد بھی دی۔

اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایم شہزاد، راشد حمید کلیامی، کرنل ر مبشر، علی وقار قادری، اکرام غوری، حافظ عاصم اقبال، ہارون ثانی اور دیگر عہدیداران بھی شریک ہوئے۔

تقریب میں منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کا ایپ اور یوٹیوب چینل MES EDU بھی لانچ کیا گیا۔ تقریب میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی اس کاوش کو سراہا۔ تقریب میں راشد حمید کلیامی، ہارون ثانی نے بھی اظہار خیال کیا۔

منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے آفیشل یوٹیوب چینل کی لانچنگ

Minhaj Education Society Official Youtube channel

منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے ہیڈ آفس آغوش کمپلیکس میں ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ اور منہاج ایجوکیشن بورڈ کے اشتراک سے یوٹیوب چینل، ٹیچرز ٹریننگ بکس ایپلیکیشن اور منہاج ایجوکیشن بورڈ ایپلیکیشن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس لانچنگ تقریب میں چئیرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادی نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کیطرف سے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو یوٹیوب چینل MES EDU کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ایم ای ایس کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس ایم شہزاد اور ایم ای ایس کی ٹیم نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top