منہاج القرآن علماء کونسل نارووال کے زیراہتمام ’’شیخ الاسلام‘‘ کانفرنس

منہاج القرآن علماء کونسل نارووال کے زیراہتمام شیخ الاسلام کانفرنس کا انعقاد 14 فروری 2020 کو کیا گیا، کانفرنس میں نارووال، شکرگڑھ، ظفروال اور نارروال کے علماء و مشاہخ نے شرکت کی۔ اس موقع پر کانفرنس سے علامہ امداد اللہ قادری مرکزی صدر علماء کونسل، علامہ میر محمد آصف اکبر قادری مرکزی ناظم، علامہ ڈاکٹر ارشد نقشبندی، علامہ ڈاکٹر شفیق قادری، پیر سیف اللہ خالد، علامہ عبد الغفار سلطانی، علامہ حافظ طاہر ضیاء اور دیگر علماء کرام نے بھی خطابات کیے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو خراج تحسین پیش کیا۔

پروگرام میں شرکاء کو بتایا گیا کہ نارووال کی تنظیم 19 فروری سے قبل علماء کونسل کی طرف سے ٹارگٹ پورا کرنے والی پہلی تنظیم تھی۔ تقریب میں قائد ڈے کی مناسبت سے علامہ حافظ طاہر ضیاء کی کاوش سے تحریک منہاج القرآن کے 19 لائف ممبرز بننے والی مختلف شخصیات کو اسناد بھی پیش کی گئیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top