اٹلی: تحریک انصاف کے وفد کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات

تحریک انصاف کے وفد نے اٹلی میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پی ٹی آئی کے وفد میں مرزا محمد خالد، حاجی بشیر بوسال، ملک عبدالرحمن، عاطف بسرا، راجہ انوار الحق، راجہ صدام اور مہر نوید شامل تھے۔

اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وفد نے تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی امت مسلمہ کیلئے گرانقدر علمی، تحقیقی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ پی ٹی آئی رہنماوں نے کہا کہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اٹلی میں علم و امن اور محبت کا جو پیغام دے رہے ہیں وہ نوجوان نسل کیلئے مشعلِ راہ ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top