ڈاکٹر حسن محی الدین قادری برطانیہ پہنچ گئے

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ڈنمارک، سویڈن، ناروے، اٹلی، فرانس کے تنظیمی وزٹ مکمل کر کے مانچسٹر پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل مانچسٹر کے ذمہ داران و کارکنان نے آپ کا استقبال کیا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری یورپ کے ایک ماہ تنظیمی دورہ پر ہیں، اس تنظیمی دورہ کے دوران یورپی ممالک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ افراد، علمائے کرام، مختلف شعبہ جات کے ماہرین اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

برطانیہ میں آپ تنظیمی امور پر مختلف شہروں کی تنظیمات سے ملاقاتیں کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top