ڈاکٹر طاہرالقادری کا جماعت اسلامی کے سینئر رہنما نعمت اللہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور (26 فروری 2020 ء) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جماعت اسلامی کے سینئر رہنما و سابق ناظم کراچی نعمت اللہ کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور جماعت اسلامی کے جملہ رہنماؤں اور کارکنوں کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ نعمت اللہ ایک محب وطن، انسانیت کی خدمت کرنے والی اسلام دوست شخصیت تھے۔ انہوں نے بطور ناظم کراچی،کراچی کے عوام کی دن رات خدمت کی۔ ہم سوگوار خاندان سے بھی دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور بخشش کیلئے دعا گو ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top